وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم کا کویتی ولی عہد سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما کا ایلون مسک پر عمران خان سے متعلق پوسٹوں کی رسائی محدود کرنے کا الزام
کویت پر حملوں کی مذمت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کویت پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کویت میں جانی نقصان پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری کے 22 مقدمات میں مطلوب ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
کویتی ولی عہد کا اظہار تشکر
کویتی ولی عہد نے پاکستان کی قیادت اور ثالثی کے کردار کی تعریف کی، اور ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کیلئے پاکستان کی کوشش کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 143 اور پی پی 203 میں ن لیگ نے میدان مار لیا
کویت کے ولی عہد کا پاکستان دورے کی خواہش کا اظہار
کویتی ولی عہد نے حالات بہتر ہونے پر پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔
امن اور استحکام کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم دہرایا، اور دونوں رہنماؤں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔








