پی ٹی آئی کا سڑکوں پر نکلنے کا دور ختم ہوچکا، پارٹی 11 اپریل 2024 سے اسٹیبلشمنٹ کے قبضے میں ہے، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا ظالم نظام کے خلاف بیان
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر ظلم کے خلاف تحریکیں صرف نعروں، پریس کانفرنسوں اور سوشل میڈیا کے طوفان سے کامیاب ہوتیں تو تاریخ میں کوئی فرعون، کوئی نمرود، کوئی ہٹلر باقی نہ رہتا۔ ظلم کے نظام دعوؤں سے نہیں، قربانی، حکمت اور سچائی سے گرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کو رہائش فراہم کرنے میں ناکامی، سعودی وزارت حج نے 3 کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے۔
حکومت کی تنقید
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ حکومت نہیں قبضہ مافیا ہے۔ پاکستان کے آئین سے اگر کوئی غداری ہو سکتی ہے تو الیکشن چوری کرنے سے بڑی غداری کوئی نہیں ہو سکتی۔ پی ٹی آئی کا سڑکوں پر نکلنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کے قبضے میں ہے۔ 11 اپریل 2024 سے پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو پیاری ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین ایران پر فوجی حملوں کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ نے فون کرکے اسرائیلی ہم منصب پر واضح کر دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سارے محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں نئے صوبے بننے کی ضرورت ہے، اگر کرپشن کسی ایک صوبے میں ہو رہی ہے تو وہ خیبر پختونخوا ہے۔ عمران خان صاحب کے بیٹے قاسم خان نے اپنی پوری تقریر میں پاکستان کے سٹیٹس کو ریویو کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، خدا کا خوف کرو، پاکستان کے کچھ صحافیوں نے جھوٹ پھیلایا۔
مریم نواز کے بارے میں رائے
صحافی نے سوال کیا۔۔۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ "مریم نواز" سے متاثر ہیں؟
شیر افضل خان مروت نے جواب دیا کہ بات متاثر ہونے کی نہیں ہے، میں حقیقت میں "مریم نواز" کے دو چیزوں میں قائل ہوں: ایک تو جب ان پہ برا وقت تھا، تو کبھی ان کے تقریر سے ڈر کا شائبہ نہ ہوا۔ دوسرا عملاً پنجاب کو ترقی دے رہی ہیں۔








