پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلان کر کے بجٹ ای وی سیگمنٹ میں ہلچل مچا دی
خوشخبری برائے الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کیونکہ کیپٹل سمارٹ موٹرز (CSM) نے باضابطہ طور پر JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلان کر کے بجٹ ای وی سیگمنٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والا جج معطل
نئے ورژنز کی قیمتیں
پاک ویلز کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کے دو ورژنز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں JMEV EV3 Comfort کی قیمت 4,899,999 روپے جبکہ JMEV EV3 Premium کی قیمت 4,999,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ سے سستی گھڑی خریدنے کی غلط خبر دینے پر نجی ٹی وی نے مریم نواز سے معذرت کرلی
بکنگ اور ڈیلیوری کی تفصیلات
جدید فیچرز سے لیس ان گاڑیوں کی بکنگ محض 490,000 روپے سے کی جا سکے گی جس کا باقاعدہ آغاز اپریل سے ہو رہا ہے، جبکہ خوش نصیب خریداروں کو ان گاڑیوں کی ڈیلیوری جولائی سے ملنا شروع ہو جائے گی۔
درمیانے طبقے کے لئے بہترین متبادل
پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر 50 لاکھ روپے سے کم کی رینج میں اس الیکٹرک گاڑی کی آمد کو متوسط طبقے اور ماحول دوست سواری کے متلاشی افراد کے لیے ایک بہترین متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔








