وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعلان

پشین (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے ایک ایم و یو کا نتیجہ دکھا دیں جو اس حکومت نے کیا، 25 ارب ڈالر انویسٹمنٹ تو بہت بڑی بات یہ البیک ہی پاکستان لے آئیں، تیمور جھگڑا

پشین کے عوامی جلسے سے خطاب

جیو نیوز کے مطابق پشین کے علاقے برشور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پشین کے علاقے بر شور کو آج ضلع کا درجہ دیا، اب ترقی کی منازل طے کریں گے۔ یہاں سرکاری اداروں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ تمام بند سکولوں کو کھولا جائے گا اور لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اگر کسی نے اس حوالے سے ذمہ داری نہ نبھائی تو اسے سزا بھی ملے گی۔ بلوچستان کے کونے کونے میں جاتا ہوں اور جاتا رہوں گا، اپنے لوگوں کے درمیان جانے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

افغانستان کے بارے میں رائے

افغانستان کے حوالے سے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، ہم نے چالیس سال تک افغان بھائیوں کی خدمت کی لیکن اس بھائی چارے کا انجام اور صلہ ہمیں اچھا نہیں ملا۔ افغان عوام ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔ ہمارا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں کوئی ہماری ایک انچ زمین کو نقصان نہیں پہنچاسکتا اور نہ ہم کسی کو نقصان پہنچانے دیں گے۔

ایران پر اسرائیل کی مذمت

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ایران پر حملوں کے حوالے سے اسرائیل کی بھرپور مذمت بھی کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...