پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نسیم شاہ کے خلاف کاروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط، میڈیا پالیسی، اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نسیم شاہ کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ نوٹس بورڈ کے ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 سہ ملکی سیریز، پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دیدی
جواب جمع کروانے کی ہدایت
کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اس نوٹس کا جواب جمع کروائیں۔ پی سی بی نسیم شاہ کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا دورہ ایف ایٹ اسلام آباد، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
پی سی بی کی پیشہ ورانہ معیارات پر عزم
بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پیشہ ورانہ معیار، کھلاڑیوں کے معاہدوں کی پاسداری، اور کھیل کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت 7، 6 اور 8 فروری کو منائی جائے گی
جنسی میلہ اور نسیم شاہ کا متنازعہ ٹوئٹ
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں۔ اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک متنازعہ پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ 'انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جا رہا ہے؟' کچھ دیر بعد اس پوسٹ کو ڈیلیٹ بھی کردیا گیا تھا۔
ہیکنگ کا دعویٰ
نسیم شاہ کی جانب سے وضاحت آئی کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے بعد میں کامیابی کے ساتھ بحال کر لیا گیا۔








