علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم کی نو منتخب نیپالی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
وزیراعظم کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلیندرا شاہ کو راشٹریہ سوئنترا پارٹی کی الیکشن میں زبردست کامیابی کے بعد نیپال کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں حملے میں 26 افراد کی ہلاکت پر پاکستان نے رد عمل جاری کر دیا
دوطرفہ تعلقات کی اہمیت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ طویل مدتی اور دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔
مشترکہ اہداف کی طرف پیشرفت
ہم آپ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں.








