ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کافی دنوں سے پریشان تھے وہ اب آج انشاءاللہ بہتری محسوس کریں گے اور جو رابطہ ٹوٹ گیا تھا، وہ بھی اب جڑ سکے گا۔ آج کا دن ایک اہم اور اچھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی سنگِ میل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تصنیف دارالمنہاج سعودی عرب سے شائع ہوگئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بھی معاملے میں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انشاءاللہ جو ہوگا وہ اب اچھا ہی ہوگا اور آپ کو مشکلات سے نکالنے میں بحکم اللہ مددگار ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر اور واٹر ٹینکر کے بغیر ٹریکر چلنے پر پابندی لگا دی گئی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اس مسئلے سے دور رہیں جو وبال جان بنا ہوا ہے۔ آپ اگر ضرورت سے زیادہ اس میں آئیں گے تو بلاوجہ پریشان رہیں گے۔ صرف اپنے کام پر توجہ دیں ابھی۔
یہ بھی پڑھیں: دو بچوں کی ماں شہناز بیگم نے باڈی بلڈنگ چیمپین بن کر سب کو حیران کر دیا!
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کی وجہ سے پریشان تھے۔ ان کو آنے والے دنوں کے بارے میں خوشخبری ملے گی اور جس کام میں رکاوٹ آ رہی تھی وہ اب دور ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دھرمیندرسے اپنی 400 کروڑ روپے کی دولت چھوڑ گئے، دونوں خاندانوں میں برابر تقسیم ہوگی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جلد بازی سے کام نہ لیں۔ جو نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ مل کر ہی رہے گا اور بڑی امید ہے اللہ پاک سے آنے والے دن ہمارے بہترین ثابت ہونے والے ہیں فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج وہ معاملہ حل ہو سکے گا جو کافی دنوں سے درد سر بنا ہوا تھا اور آپ کو کوئی کام کرنے نہیں دے رہا آج آپ کو اپنی مالی پوزیشن میں بہتری کی خبر مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کا یو اے ای کا ویزا کیوں مسترد ہو رہا ہے؟ پاکستانی سفیر نے بتادیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنوں کے درمیان اختلافات کابے حد امکان ہے غصہ قابو میں رکھیں اور اس جھگڑے سے بچ کر چلیں۔ اس وقت صرف توجہ اپنے روزگار کی طرف ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور بھارت پھر آمنے سامنے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب حالات ویسے نہیں جو آپ مرضی کرتے رہیں، حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے اور اس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے جو لوگ سیدھا سیدھا چلیں گے وہی محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ پنجاب اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک سے انتہا پسندی کے تدارک پر اہم اجلاس
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب وقت کی قدر کرنا ہوگی جو مواقع انشاءاللہ اب ملیں گے وہ زندگی کو بدل کر رکھ سکتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو موبائل اور دل لگی جیسے معاملات سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہو گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ کے حکم سے بڑی امید ہے کہ آپ کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا اور جس بھی پریشانی کا سامنا اپنوں کی وجہ سے ہے وہ بھی ختم ہوگی۔ مستقبل کے حوالے سے شاندار خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے خاص و عام کے چکر میں ملک کا کیا حال کر دیا ہے، پسینے چھوٹ رہے تھے، ڈچ خاتون افسر نے ایسی بات کہہ ڈالی جو آج بھی ذہن سے نکل نہیں سکی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی جو بھی کوشش جا رہی ہے وہ انشاءاللہ کامیاب ہوگی اور ایک اہم کام جس کا تعلق روزگار اور خوشحالی سے ہوگا۔ وہ غیر متوقع طریقے سے ہوجائے گا۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
روزگار میں فی الحال تبدیلی کا نہ سوچیں اللہ نے چاہا تو اسی جگہ اسباب بن جائیں گے اور جو لوگ سالوں سے پریشان ہیں، ان کو اب انعام کے ساتھ بہتری ملے گی۔








