یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ، 22 تارکین وطن لقمۂ اجل بن گئے
کشتی حادثے میں ہلاکتیں
ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک) یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں 2 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور
حادثے کی تفصیلات
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی حادثہ یونان کے ساحل کے قریب پیش آیا، جس دوران 26 افراد کو کریٹ کے قریب یورپی سرحدی ایجنسی کے جہاز نے ریسکیو کیا۔
بچ جانے والوں کی کہانی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بچ جانے والے افراد نے یونانی کوسٹ گارڈ کو بتایا کہ وہ 6 روز تک سمندر میں ربڑ کی کشتی میں محصور رہے، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سمندر میں پھینک دی گئی تھیں۔








