پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ مضبوط تعلقات کی علامت ہے: مولانا مفتی فضل غفور

استقبالیہ تقریب

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعیت علماء اسلام کے اکابرین مفتی فضل غفور اور قاری زین اللہ کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں جمعیت کے رہنماؤں، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سارے گاؤں سے منہ اندھیرے لسی اکٹھی کی جا چکی تھی، گاؤں نے ”سردار“ بنا کر پیش کیا، بس اب معاف کردو، یہ کہہ کر دونوں بھائی بغلگیر ہوگئے۔

مفتی فضل غفور کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے نائب امیر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا کہ پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے اور جے یو آئی ہمیشہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان گہرے اعتماد اور مضبوط تعلقات کی علامت ہے اور قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کا سعودی قیادت کے ساتھ دیرینہ اور مستقل رابطہ ہمارے برادرانہ تعلقات کو مستحکم رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے اور جمعیت ملک و قوم اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاعِ وطن کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

مولانا مفتی فضل غفور نے اپنے حلقے میں انجام دئیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخوا اور بونیر میں گذشتہ برس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی سمیت سینکڑوں یتیموں بیواؤں کیلئے گھر بنانے، ہزاروں لوگوں کو روزگار مہیا کروانے اور اقلیتی برادری سمیت بلاتفریق رنگ و نسل جو خدمتِ خلق سرانجام دی، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میرا مشن ہے اور میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ شفافیت اور دیانت داری کے ساتھ عوام کی فلاح کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور صحافیوں کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، صدر پی یو جے نعیم حنیف کے گھر چھاپہ

قاری زین اللہ کا پیغام

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری زین اللہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک نظریاتی تحریک ہے جو ہر دور میں قوم کی رہنمائی کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی ہمارا مشن پورے جوش اور جذبہ سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ وطنِ عزیز کی معیشت کے لیے بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں موجود اوورسیز پاکستانی محنت، دیانت اور خدمت کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی،جسٹس نعیم اختر افغان

دیگر مقررین کا خطاب

تقریب سے قاری ابدال ترابی، ممتاز خان، مولانا اسد اللہ، زاہد اللہ ہمدرد، عطاء اللہ مفکر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ اسلام کی سربلندی، وطنِ عزیز پاکستان کی کامیابی اور اوورسیز پاکستانیوں کی رہنمائی اور تعاون کے لیے پیش پیش رہی ہے اور ہم اسی عزم و استقلال کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں گے۔

دعائیہ تقریب

اس موقع پر پاکستان، سعودی عرب اور امتِ مسلمہ کے لئے خصوصی دعاء بھی کی گئی جبکہ شرکائے تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...