ایران کا عراق، کویت اور سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ
ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کا دعویٰ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے عراق، کویت اور سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج رات رمضان المبارک کا چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مختلف مقامات پر دھماکوں اور ڈرون و میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں قائم امریکی فوجی اڈے، الخرج ایئر بیس کو میزائل اور ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے دوران 1 امریکی ری فیولنگ طیارہ مکمل طور پر تباہ جبکہ مزید 3 امریکی طیارے شدید نقصان کے باعث ناقابلِ استعمال ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت جیل میں سیاسی نوعیت کی ملاقاتیں کرنا چاہتی ہے، عقیل ملک
عراق میں دھماکے کی اطلاع
’’جنگ‘‘ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے شہر اربیل کے ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم فوری طور پر جانی نقصان یا مالی خسارے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
کویت میں ڈرون حملہ
دوسری جانب کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ایئر پورٹ کے ریڈار نظام کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔








