امریکہ اور اسرائیل شیعہ سنی لڑائی کروانا چاہتا ہے، ایران کی آڑ میں یہود و نصاریٰ کا اصل نشانہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

امریکہ اور اسرائیل کی سازش

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل شیعہ سنی لڑائی کروانا چاہتا ہے، ایران کی آڑ میں یہود و نصاریٰ کا اصل نشانہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، 2ملزم گرفتار

استحکام پاکستان کانفرنس

استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آج کانفرنس کا مقصد بھی ملی یکجہتی اور آپسی پیار و محبت ہے، یہود و نصاریٰ کے خلاف ایرانی مجاہدین سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، داخلی اور خارجی قوتیں سعودی عرب، ترکیہ، عراق، پاکستان اور ایران کے درمیان نفرتیں پھلانے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چکن کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا حیران کن اضافہ

سوشل میڈیا کی حقیقت

سوشل میڈیا پر یہ تمام باتیں جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں، ایران یہی چاہتا ہے کہ ہم اپنے عرب بھائیوں کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات استوار کریں، ایرانی پاکستان کی کوشش کو سراہتے ہیں۔ جن جن ممالک میں امریکہ، اسرائیل کے اڈے ہیں انہیں ختم کیا جائے، ایرانی کہتے ہیں کہ اسلامی ممالک کا ہر ذرہ ہمیں اسی طرح محبوب ہے جیسے ایران کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورۂ چین پنجاب کیلئے تاریخ کا اہم موڑ ہے،پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی:وزیر اعلیٰ مریم نواز

فرقہ وارانہ فساد کا خطرہ

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام موجود ہیں، یہ ایک غم کی کیفیت ہے، امریکہ اسرائیل نے 164 سے زائد بچیوں پر بم مار کر شہید کیا، یہاں نہ کسی کو انسانی حقوق اور بچے یاد نہیں آئے۔ خامنہ ای صاحب کی شہادت اور ابھی تک ایرانیوں کو شہید کیا جا رہا ہے، دشمن کے کھیل کو سمجھنا چاہیے، دشمن چاہتا ہے کہ یہ جنگ شیعہ سنی اور عرب و ایران کی جنگ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی

اسلام آباد کی صورتحال

آج اسلام آباد اور پاکستان پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہیں، وزیراعظم نے آج ایرانی صدر سے گفتگو کی ہے، پاکستان ظلم اور وہشت کے خلاف ایک ہے، ایران پر حملے کی پورا پاکستان مذمت کررہا ہے، یہ ہمارے برادر اسلامی ملک پر حملہ ہے۔ بم ایران، سعودیہ، پاکستان یا کویت پر گرے اس میں نقصان اسلام کا ہے، یہ ممکن ہے کہ جس دشمن سے واسطہ ہے وہ بہت کمینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کئے وہ قیمت ادا کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

مسجد اقصٰی کی بندش

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ آج 29 روز ہوچکے مسجد اقصٰی بند ہے، وہاں نماز نہیں ہو رہی، لبنان بھی آپ ہی کا حصہ ہے اس کا بھی پوچھ لیں، اسرائیل جو اس سارے کھیل میں لبنان کے ساتھ کر رہا ہے اس سے بھی آگاہی ہونی چاہئے۔ ایران پر حملے سے دس دن پہلے پاکستان سے افغانستان پر حملہ کروایا گیا تاکہ ایران کی مدد نہ ہوسکے، اسرائیل جو 100 سالہ منصوبہ بنا کر بیٹھا اب اس پر عملدرآمد کر رہا ہے، بلوچستان پر بھی فالس فلیگ آپریشن ہوسکتا ہے ہمیں اندازہ ہے۔

سوشل میڈیا پر مہم

کل سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ایرانی صدر نے پاکستان پر شدید تنقید کی ہے، تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ اکاؤنٹ بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، ایران، سعودیہ، عراق، کویت، فلسطین سبھی ہمارے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...