دیگر پٹرولیم مصنوعات کے برعکس جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 83 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا
جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دیگر پٹرولیم مصنوعات کے برعکس جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 83 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے: مصطفی کمال
نئی قیمت کا تعین
نجی ٹی وی کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 83 روپے لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 471 روپے لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول میں 283 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ایئرلائنز پر اثرات
جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایئرلائنز کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے، اور فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ مارچ کے دوران اب تک چوتھی بار طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔








