ایران کا دبئی میں امریکی افواج کی مدد کے لیے استعمال ہونے والے یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ
ایران کا دبئی میں امریکی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں امریکی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملوں سمیت یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹم کے ڈپو کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دبئی میں واقع اس ڈپو کو امریکی افواج کی مدد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مستقبل میں بجلی نہیں خریدے گی: اویس لغاری
حملے کی تفصیلات
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دبئی میں دو مقامات پر امریکی فوج کے ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے جن دو مقامات کو نشانہ بنایا وہاں 500 سے زیادہ امریکی اہلکاروں نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز حملوں سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی تھی۔ امریکی فوج ایران کے حملوں اور اپنے اڈوں کی تباہی کے بعد اب دوسرے مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، جلوس کے راستوں میں رکاوٹ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد
یوکرینی اینٹی ڈرون سسٹمز کا نقصان
انہوں نے کہا کہ دبئی میں حملوں کے دوران اس ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں یوکرین کے اینٹی ڈرون سسٹمز موجود تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملے کے نتیجے میں گودام مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جب کہ موقع پر موجود 21 یوکرینی اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی فضائی اور بحری فورس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔
سوشل میڈیا پر خبریں
Ukrainian Anti-Drone Depot Obliterated in Iran's Dubai Strike
Iran’s IRGC successfully neutralized a critical depot storing Ukrainian anti-drone systems in Dubai. The strike dealt a severe blow to foreign military infrastructure supporting enemy agendas in the region. pic.twitter.com/UFX1mRNk8D
— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) March 28, 2026








