ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہوں جو میری کامیابی کی کہانیاں سنیں، مجتبیٰ خامنہ ای شہید ہو چکے، ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی ’’پاگل ذہین‘‘ تھے : ٹرمپ
ٹرمپ کا متنازع بیان
میامی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "مجھے کامیاب لوگ پسند نہیں، ہارنے والوں کیساتھ رہنا اچھا لگتا ہے۔ کامیاب لوگوں کے بجائے ناکام لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
کھلے سوالات کی اجازت
تقریب کے دوران اُنہوں نے حاضرین کو کھلے سوالات کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی موضوع پر بات کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا، بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
ناکام افراد کے ساتھ وقت گزارنا
صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کہا کہ "میں اکثر ہارے ہوئے ناکام افراد کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہوں کیونکہ اس سے مجھے بہتر محسوس ہوتا ہے۔ مجھے بہت کامیاب افراد کی کامیابی کی کہانیاں سننا پسند نہیں، میں ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہوں جو میری کامیابی کی کہانیاں سنیں۔"
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خبر، برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم، سرٹیفکیٹ مفت جاری ہوگا
عالمی قیادت میں جیتنے کی اہمیت
''جنگ'' کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ عالمی قیادت میں سب سے اہم عنصر "جیتنا" ہے اور کھیلوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کامیابی اور ناکامی فوری طور پر واضح ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے چیف وہپ رانا ارشد کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس
مذاق یا سنجیدگی؟
بعد ازاں اُنہوں نے اپنے بیان پر کہا کہ میں مذاق کر رہا تھا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ میں کچھ حد تک سنجیدہ بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند
قاسم سلیمانی کا ذکر
تقریب میں ٹرمپ نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا بھی ذکر کیا جنہیں 2020ء میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، ٹرمپ نے انہیں "عظیم لیڈر" اور "پاگل ذہین" شخص قرار دیا۔
ایران کی قیادت پر دعویٰ
ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شہید ہو چکے ہیں اور حالیہ امریکی فوجی کارروائیوں نے ایران کی قیادت اور دفاعی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔








