پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے
پی ایس ایل: آج کے میچز کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گھڑی کی سوئیاں ہمیشہ دائیں جانب ہی کیوں گھومتی ہیں؟ معمہ حل ہوگیا
پہلا میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ حیدر آباد کنگز مین
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ایونٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں دوپہر ڈھائی بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: صلح کیلئے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑا ، ایک شخص ہلاک
دوسرا میچ: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز
دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے جوڑ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب میں 15 نومبر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان
ٹیموں کی موجودہ کارکردگی
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین نے ایونٹ میں ابھی ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ٹیبل پوائنٹس پر دونوں ٹیموں کے صفر، صفر پوائنٹس ہیں۔
پچھلے میچز کے نتائج
اس کے علاوہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک ایک میچ جیت کر 2،2 پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں۔








