وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا، مزید برداشت نہیں کریں گے: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا ہے، اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا و اسرائیل کے حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوششیں ہیں: ایران
ملاقات کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ضلع خیبر کے قومی مشران اور قبائلی عمائدین پر مشتمل وفود نے ملاقاتیں کیں، جن میں عوامی مسائل، امن و امان اور ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کئی ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بننے والے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
تجاویز اور ترقیاتی حکمت عملی
دوران ملاقات قومی مشران اور قبائلی عمائدین نے علاقے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے تجاویز پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی فریم ورک پر قومی مکالمہ منعقد
مالی امور کی تفصیلات
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع کیلئے این ایف سی کی مد میں 1375 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ انضمام کے وقت وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کے لئے 100 ارب سالانہ کا وعدہ کیا تھا، وفاق کی جانب سے ضم اضلاع کیلئے سات سال میں صرف 168 ارب ملے، 532 ارب بقایا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا عوام ان کے گھروں میں گھسے گی:شاندانہ گلزار
وفاق کی زیادتی
انہوں نے کہا کہ وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا ہے، یہ مزید برداشت نہیں کریں گے، ضم اضلاع کیلئے ایک ہزار ارب روپے کا جامع ترقیاتی پیکج لا رہے ہیں، اس پیکج میں ہر شعبے اور ہر ضم ضلع کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، کوئی بھی ضلع یا علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکہ میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
مستقبل کے منصوبے
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے تیراہ پیکج کی تیاری پر کام جاری ہے، باڑہ ڈیم کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص کی جائے گی جبکہ خیبر انڈسٹریل زون پر کام جاری ہے۔
مقامی مسائل کا حل
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر کے جبہ ڈیم کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ریگی للمہ کا مسئلہ قومی مشران اور عمائدین کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔








