چھ سال بعد پی آئی اے کی پرواز لندن کے لیے روانہ
پی آئی اے کی نئی پرواز کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کی پرواز چھ سال کے طویل وقفے کے بعد مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ناروے میں امریکی سفارت خانے میں دھماکے سے ’معمولی نقصان‘
وداعی تقریب کا انعقاد
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر اور سیکرٹری دفاع نے بھی شرکت کی۔ مسافروں کی جانب سے لندن کیلئے براہ راست پروازوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
پرواز کی تفصیلات
پی آئی اے کی پرواز 329 مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہوئی۔ برطانوی روٹ پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا۔ لندن کے لیے پاکستان سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہونگی، جبکہ برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔








