حکومتی فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی اہم بیٹھک

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز بارش کا امکان

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

شرکاء کی فہرست

ویڈیو لنک اجلاس میں اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، عطا تارڑ، مصدق ملک، احسن اقبال، شزا فاطمہ اور اویس لغاری کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاست میں باضابطہ انٹری دے دی، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

عوامی ریلیف کی کوششیں

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کے لئے مناسب مقدار موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی گئی، اور گزشتہ تین ہفتوں میں جتنا ممکن ہوسکا، عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے 4 ماہ گزرنے کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے، جیسن گلیسپی کے انکشاف نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

مالی اقدامات

پاکستان کی وفاقی حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے روکنے کے لیے 125 ارب روپے فراہم کیے، یہ رقم مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی گاڑیاں اور انکی ٹیسٹ ڈرائیوز – پاک ویلز نیو ویلز ایکسپو آ گیا!

بچت مہم میں شمولیت کی درخواست

وزیراعظم نے عوام سے درخواست کی کہ بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ دفاتر اور کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

صوبائی حکومتوں کی ہدایات

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن اپنے نام کرانے کے لئے سہولیات فراہم کریں۔ اس اقدام سے ملک بھر کے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو جائے گا، اور مالکان کو حکومت کی طرف سے دیے جانے والے ریلیف سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

باہمی رابطہ

اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز سے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...