لاہور؛ شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل
پولیس کی کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ستوکتلہ پولیس نے شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی بڑی پیش رفت، فری لانسرز نے تاریخی زرمبادلہ کما لیا
ملزم کی گرفتاری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ستوکتلہ پولیس نے کریم پارک سے ملزم کو ٹریس کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحٰق ڈار وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوں گے
واقعے کی تفصیلات
پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ کے لیے آئی تھیں جہاں ملزم نے چھیڑ خانی اور ہراساں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کی ایک نرس کو ریپ سے بچانے والی واٹس ایپ کی ‘لائیو لوکیشن’
وائرل ویڈیو
وائرل ویڈیو میں ملزم کو ہراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
قانونی کارروائی
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم علی وقار کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔








