پی ایس ایل میں طلعت حسین کے بیٹے شامیل حسین کی مسلسل دوسری ففٹی

پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ طلعت حسین کے بیٹے نے مسلسل دوسرف نصف سنچری بنا لی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کی کن گیس اور تیل کی سہولیات کو نشانہ بنایا؟

اننگز کی شروعات

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور شامیل حسین نے کیا لیکن سعود شکیل صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ رائلی روسو بھی اپنا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم پھر تیسری وکٹ کے لیے شامیل حسین اور حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ شامیل حسین نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری ففٹی مکمل کی اور وہ 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے بھی 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس طرح یہ دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کھلاڑی ثابت ہوئے کیونکہ ان کے سوا صرف ٹام کرن نے اچھی بیٹنگ کی، باقی کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا اور ان کی بیٹنگ سے ٹیم کا مجموعی سکور 174 تک پہنچا۔

ٹورنامنٹ کی صورتحال

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز جبکہ حیدر آباد کنگز مین کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...