مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد میں ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات شروع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی اور اخبارات بھی فراہم کر دیئے گئے
شرکاء کی تفصیلات
اس ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کی آمد
اس سے قبل آج سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پہنچے تھے۔ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے۔








