اپنی بہنوں کی وجہ سے عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکے، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کی صحافتی گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے، بہنوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا مختلف اضلاع میں خیمہ سکولوں کا دورہ، بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کیے۔

پارٹی کی قیادت اور ان کے اقدامات

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو میں شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کی یہ قیادت نہ خود کام کرتی ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے، علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کے لیے پارٹی کو انہیں راضی کرنا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بہو کوزندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس

نئے وزیراعلیٰ کی قابلیت

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ ایسے بندے کو اب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول نہیں چلاسکتا، موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتے ہیں، موجودہ وزیراعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔

پارٹی کی مستقبل کی راہ

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک علی امین اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا پارٹی آگے نہیں جائے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...