عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے متنازع بنایا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے متنازع بنایا۔ خیبر پختونخواہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے، یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ نیٹو طرز پر ہے، دیگر عرب ممالک شامل ہو سکتے ہیں، خواجہ آصف
گفتگو کا پس منظر
انہوں نے کہا کہ ایک بیٹے کو باپ کیلئے جو تشویش ہوتی ہے یہ اس کا اظہار تھا، اس گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس اپنے 200 ارب ڈالر کہاں خرچ کریں گے؟ اعلان کر دیا
وفاقی حکومت کی پالیسیاں
ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کے معاہدے کے خلاف ورزی وفاقی حکومت خود کر رہی ہے، اگر ہماری صنعت کام کر رہی ہوتی تو تجارتی خسارہ کم ہوتا، وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کسان، طالب علم اور ہر فرد مشکل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی پیشکش قبول کرلی
بشریٰ بی بی کا ذکر
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں بھی تکلیف ہے، ان سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے خدشات
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کے خلاف سازش وفاقی حکومت کر رہی ہے، ہمیں جتنا درختوں کی ضرورت ہے کے پی کے اس سے بڑھ کر رہا ہے، وفاقی حکومت ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کررہی ہے۔








