کراچی میں چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 بچیاں جاں بحق، خاندان کے 9 افراد زخمی
کراچی میں گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خداداد کالونی میں گزشتہ روز گاڑی میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلس کر 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 بچیاں انتقال کرگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ہم کسی بحران کو حل کرنے کے بجائے ایک نیا بحران پیدا کر رہے ہیں؟شفایوسفزئی
حادثے کی تفصیلات
گزشتہ روز خداداد کالونی سگنل کے قریب چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ جھلسنے والوں میں 3 بچیاں اور 4 خواتین بھی شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے زخمی بیٹے کی تیمار داری کیلئےہسپتال گئے باپ کا آپریشن کردیا
تحقیقات اور امدادی کاروائیاں
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور فائر بریگیڈ کو طلب کرکے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
زخمیوں کی حالت
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود افراد تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے، زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔








