ایران کا سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر حملہ
ایران کا امریکی ایئربیس پر حملہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر میزائل اور ڈرون حملوں میں 700 ملین ڈالرز کے جدید طیارے کو نشانہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
حملے کی تفصیلات
ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے سعودی عرب میں واقع ایک امریکی زیرِ استعمال ائیر بیس پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے، جس میں اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پریس ٹی وی کے مطابق یہ حملہ سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر کیا گیا، جہاں امریکی افواج بھی تعینات ہیں۔ حملے میں 6 بیلسٹک میزائل اور 29 ڈرونز استعمال کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، والدین کو عمر قید کی سزا
متاثرہ طیارے
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک بوئنگ E-3 سینٹری (AWACS) طیارہ بھی متاثر ہوا، جو فضائی نگرانی، میزائل اور ڈرون ٹریکنگ کے ساتھ جنگی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں: ترجمان دفترخارجہ
نقصان کی تفصیلات
ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ حملے میں متعدد ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
’’جنگ‘‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم 15 امریکی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 5 شدید زخمی ہیں جبکہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پرنس سلطان ایئر بیس
پرنس سلطان ایئر بیس، جو ریاض سے تقریباً 96 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار نشانہ بن چکا ہے۔ یہ بیس سعودی فضائیہ کے ساتھ ساتھ امریکی افواج بھی استعمال کرتی ہیں۔








