امید ہے ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے : وزیر خارجہ اسحاق ڈار
اسلام آباد میں وزیر خارجہ کی گفتگو
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چاروں ممالک کی کوشش ہے کہ خطے میں جلد از جلد جنگ بندی ہو۔ امید ہے ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سنبھل کی مسجد کے نیچے مندر کے دعوے کی وجوہات کیا ہیں؟
وزراء خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چاروں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان تفصیل سے بات چیت ہوئی، تمام ہی کی کوشش ہے کہ خطے میں جلد از جلد جنگ بندی ہو۔ تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف اور تائید کی۔ چین نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کی بھر پور حمایت اور تائید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے، 4 مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں
پاکستان کی امن کوششیں
خطے میں کشیدگی کی کمی کے لیے پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان پرامید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے۔
جنگ کا کوئی فائدہ نہیں
سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ جنگ کسی کے فائدے میں نہیں، بات چیت اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہے۔ وزرائے خارجہ نے چاروں ممالک کے درمیان تعاون مزید آگے بڑھانے پر بھی بات کی۔








