بنوں: بارش کے باعث حجرے میں پناہ لینے والوں پر چھت گر گئی، 3افراد جاں بحق
مقامی حادثہ
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنوں کے علاقے کوٹکہ غلام قادر میں بارش کے باعث حجرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپے کمی
زخمیوں کی تعداد
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حجرے کی چھت گرنے سے 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کی وجوہات
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے شادی تقریب سے واپسی پر بارش سے بچاؤ کے لیے حجرے میں پناہ لی تھی۔








