یوگنڈا کے آرمی چیف نے اسرائیل کی جانب سے لڑنے کی پیشکش کر دی
جنرل مہوذی کائنیروگابا کی بیان
کمپالا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوگنڈا کے آرمی چیف جنرل مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
یوگنڈا کی فوج کی تیاری
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا نے کہا کہ یوگنڈا کی افواج اسرائیل کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
مشرق وسطیٰ میں جنگ کا تناظر
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے لیکن اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی بات کی گئی تو یوگنڈا بھی جنگ میں داخل ہو جائے گا۔ اگر اسرائیلی بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے تو صرف ہمیں ایک بار کہیں ہم ان کی مدد کریں گے۔
یوگنڈا کی فوج کی تعداد
واضح رہے کہ یوگنڈا کی فوج میں 45 ہزار فوجی شامل ہیں اور یوگنڈا کے موجودہ آرمی چیف ملک کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے ہیں۔








