بال ٹیمپرنگ کا معاملہ، شاہین، فخر اور حارث مصیبت میں پھنس گئے، ویڈیو ثبوت سامنے آ گیا
پاکستان سپر لیگ میں بال ٹیمپرنگ کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آ گیا جس نے شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی
ویڈیو میں چھیڑچھاڑ کی واضح نشاندہی
وی نیوز کے مطابق بال سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کھڑے ہیں۔ فخر زمان حارث رؤف سے گیند لیتے ہیں اور کچھ ’چھیڑ چھاڑ‘ کے بعد گیند واپس انہیں کو تھما دیتے ہیں۔ لیکن اسی وقت امپائر حارث روح سے یہ گیند لے کر اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنلٹی لگا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بیرسٹر گوہر
سوشل میڈیا پر صارفین کی آراء
صارفین فخر زمان کی اس حرکت پر برہم نظرآئے، کسی نے ان پر تنقید کی تو کوئی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا نظر آیا۔ اسامہ ظفر نامی صارف نے کہا کہ یہ لوگ 5 سال سے بال ٹیمپرنگ کر رہے ہیں۔ پہلے کیمرہ مین کا فوکس گراؤنڈ میں لڑکیوں پر ہوتا تھا اب اسٹیڈیم خالی ہے تو فوکس گیند پر ہے۔
Ye log 5 saal sai ye kaam kr rahe hain wo tw pehle cameraman penyakk crowd mai larkian dikhata rehta tha is baar crowd nahi tw camera was on ball. https://t.co/L1ESWf9RRS
— Usama Zafar (@Usama7) March 29, 2026
یہ بھی پڑھیں: چینی منصوبوں پر 12 ہزار مستقل فوجی اہلکار تعینات کئے ہیں: احسن اقبال
سابق کرکٹرز کی رائے
سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ فخر زمان گیا، ویڈیو ثبوت سامنے ہے قوی امکان ہے کہ ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے کہا کہ پہلے ثبوت نہیں تھا اب تو ویڈیو ثبوت موجود ہے، کپتان، حارث رؤف اور فخر زمان تینوں کو سزا مل سکتی ہے۔
ممکنہ نتائج
عبدالرؤف خان نے کہا کہ بال سے چھیڑ چھاڑ یا ٹیمپرنگ کی بالکل بھی ضرورت نہیں تھی۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو اس کے بہت ہی افسوسناک نتائج نکلیں گے جو کہ پی ایس ایل اور پی سی بی کیلئے بھی نقصان دہ ہوں گے۔ کھلاڑی پر بھی بین لگ سکتا ہے۔ سسپنشن بھی ہوسکتی ہے۔








