شاہین انکلیو کے سردار عبدالقیوم کڑلال، سردار یاسر کڑلال اور خواجہ دلاور کے اعزاز میں نہال مرزا بیگ اور ہارون عالم کا جدہ میں شاندار عشائیہ
پرتکلف عشائیے کی تقریب
جدہ (محمد اکرم اسد) - جدہ کے مقامی ہوٹل میں شاہین انکلیو کے تین مہمانانِ گرامی سردار عبدالقیوم کڑلال (CEO شاہین انکلیو)، سردار یاسر کڑلال (مارکیٹنگ ہیڈ شاہین انکلیو)، اور خواجہ دلاور (صوبائی صدر مسلم کانفرنس، خیبر پختونخواہ) کے اعزاز میں ایک پرتکلف اور پر لطف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروقار تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، جس کے میزبان نہال مرزا بیگ اور ہارون عالم تھے، جو شاہین گروپ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزمائش ہمارے دروازے پر بھی دستک دے سکتی ہے۔۔۔
شرکت اور ظہوری تقاریب
عشائیے میں جدہ میں مقیم اردو کمیونٹی کی سرکردہ سماجی، سیاسی اور بزنس فورم کی متعدد معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے محفل کی رونق کو دوچند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا
نظامت اور مہمانوں کا استقبال
تقریب کا آغاز میزبانانِ محفل مرزا نہال بیگ (سعودی انوسٹر) اور ہارون عالم نے مہمانانِ گرامی کے شاندار استقبال سے کیا۔ نظامت کے فرائض ممتاز سیاسی، سماجی اور بزنس مین مرزا احمد بیگ نے نبھائے، جنہوں نے نہایت مہارت، خوبصورت انداز بیاں اور سلیقے سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ معزز مہمان گرامی کا تعارف کروایا اور ان کو خطاب کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز، زراعت کے گریجوٹس کے لیے خصوصی اسکالرشپ کا اعلان، ماہانہ کتنے ہزار روپے ملیں گے؟ جانیے
خواجہ دلاور کا خطاب
معزز مہمان خواجہ دلاور نے اپنے خطاب میں حرمین شریفین کو پاک سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حفاظت پر اپنی جان و مال قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے شاہین گروپ کا مختصر تعارف بھی کروایا اور مسلم کانفرنس کے اہداف اور اس کی جدوجہد پر سیر حاصل گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ارب کی واردات خود کرو، بعد میں مکر جاؤ اور ملبہ فوج پہ ڈال دو، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو، خواجہ محمد آصف
سردار عبدالقیوم کڑلال کا اظہار تشکر
بعد ازاں مہمان خصوصی سردار عبدالقیوم کڑلال نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے شاہین گروپ کی مثالی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی جو تعلیم کے میدان میں ایک منفرد اور اہم مقام رکھے گی۔ انہوں نے علما کرام اور جدہ میں مقیم لوگوں کے لیے مرزا احمد بیگ کی خصوصی درخواست پر بیس فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
اختتام اور دعا
تقریب کے اختتام پر اسلامی سنٹر جدہ (شعبہ اردو) کے داعی اور مرکزیہ جدہ کے چیف آرگنائزر عبدالقیوم سلفی نے جامع انداز میں ایمان دار تاجر کی اہمیت پر گفتگو کی۔ دعائے کلمات کے لیے پروفیسر عبدالعلیم عامر کو مدعو کیا گیا۔
اختتامی کلمات
اختتامی اجلاس میں مرزا احمد بیگ نے سب مہمانانِ گرامی، شرکاء تقریب میں آئے دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تقریب نہایت ادب، احترام اور علمی فضا میں منعقد ہوئی، جہاں شرکا نے دینی، تعلیمی، بزنس اور سماجی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔








