اسحاق ڈار ٹھیک ہیں، کندھے میں ہیئر لائن فریکچر ہے: علی ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چوٹ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو اتوار کے روز سفارتی مصروفیات کے دوران گِرنے سے چوٹ آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان بولا ”روز انجکشن 10 ہزار روپے کا ہے، کہاں سے پیسے لاؤں“ صاحب نے علاج کا کہہ دیا،مجھے یاد نہیں کوئی سوالی آیا ہو اور خالی ہاتھ لوٹا ہو.

چوٹ کے باوجود اہم میٹنگز

فیس بک پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’اسحاق ڈار صاحب نے آج مصر کے وزیرِ خارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن پین کلرز لے کر انتہائی اہمیت کی حامل تمام میٹنگز الحمدللہ احسن طریقے سے مکمل کیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کی جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل

طبی معائنہ

ان کا کہنا تھا کہ ’تقریباً 9 بجے آفیشل سٹیٹمنٹ کی ریکارڈنگ اور پاکستان کے لیے ایک بڑے دن کے بہترین اختتام کے بعد فیملی کے اصرار پر ان کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ ان کے ایکسرے مجموعی طور پر ٹھیک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں: مغربی یورپ کی تاریخ میں جون 2025 گرم ترین مہینہ ریکارڈ

کندھے میں فریکچر

’کندھے میں ایک ہیئر لائن فریکچر ہے۔ اگلے چند روز ان کی درد کو دوائیوں اور دیگر احتیاطی اقدامات کے ذریعے مینج کیا جائے گا۔‘

سفارتی ملاقاتوں کا پس منظر

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں تناؤ میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے اسلام آباد میں ملاقاتیں کی تھیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...