کراچی میں بارش کا امکان
کراچی کا موسم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن سے ہی آپ ”اگر مگر“، ”چاہیے“ اور ”کاش“ جیسے روئیے اپنا چکے ہیں، نئے انداز فکر کیلئے ضروری ہے کہ پرانے انداز کے متعلق آگہی حاصل کریں
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغربی ہواؤں کا سسٹم یکم اپریل سے ملک پر اثرانداز ہو سکتا ہے، سسٹم کے اثرات یکم اپریل سے سندھ میں بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا
بارش کا امکان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں 2 اور 3 اپریل کو بارش کا امکان ہے۔ اس سسٹم سے فی الحال تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سسٹم کے قریب آنے پر مزید اس کی شدت کا اندازہ ہوسکے گا۔
سسٹم کا اثر
یہ سسٹم ملک کے بالائی اور دیگر علاقوں پر 5 اپریل تک اثرانداز رہ سکتا ہے۔








