صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ، صدارتی ترجمان کا ردید یا تصدیق سے گریز
صدر آصف علی زرداری کا غیر اعلانیہ دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ رات چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی معاہدے پر بروقت عملدرآمد نہیں کیا، ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کر دیا
دورہ کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے چین کے سفارتخانے کا دورہ اسلام آباد میں 4 ملکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد کیا۔
صدارتی ترجمان کا بیان
صدارتی ترجمان کی جانب سے کسی بھی قسم کے دورے یا ملاقات کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تردید یا تصدیق سے گریز کیا گیا ہے۔
صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق کسی بھی ملاقات کے ہونے سے قبل آگاہی فراہم نہیں کی جاتی، ملاقات ہونے کی صورت میں پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کردی جاتی ہے۔








