پنجاب میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگل اور سولر پارک میں بدل رہا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کی اپیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زیروویسٹ ڈے پر ہر شہری کو پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کی خصوصی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے زیروویسٹ کے عالمی دن پر عوامی سطح پر کچرے کے خاتمے کے لئے اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات
زیروویسٹ کا عالمی دن اور ماحول کی حفاظت
زیروویسٹ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا है کہ کچرے کو کم کرنے، ری سائیکلنگ اور پائیدار کھپت کے طریقوں سے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ کرۂ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عالمی شہرت یافتہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر شہر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ہولناک حادثے سے بچ گیا
ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کی کامیابیاں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ کوڑا اور کندگی کے ڈھیر موسمیاتی تبدیلی، فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں۔ پنجاب میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگل اور سولر پارک میں بدلا جا رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز پر پابندی سے زیروویسٹ کے اہداف کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کے دو نوجوان ایران میں مبینہ تشدد سے جاں بحق، ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے۔
اپنی زمین کی حفاظت اور ترقی
صوبے بھر میں کسانوں کو ایگریکلچر ویسٹ مینجمنٹ کے لئے سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں۔
ماحولیاتی قوانین کی پاسداری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ فیکٹریوں اور صنعتوں میں ماحولیاتی قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں زیروویسٹ کے لئے جدید الیکٹرک وہیکلز اور مشینی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ صوبے میں کچرے سے توانائی اور ویلیو ایبل اشیاء تیار کرنے کے لئے ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔








