امریکہ اور اسرائیل کا ایران میں یتیم خانے پر حملہ
ایران میں یتیم خانے پر حملہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں یتیم خانے پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر سابق کپتان بابراعظم کے حق میں میدان میں آ گئے ، اہم ییغام جاری کر دیا
حملے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران کے مغرب میں ایک یتیم خانے پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذ را مڑ کر ایک نظر جوانی کے بھرپور خط و خال پر تو ڈالیں۔ دل ناداں کے ہاتھوں بے بس و مجبور۔ لکھ چکے قصۂ فراق و غم جو جواب نہ لائے تو نامہ بر کا قصور؟
حملے کی نوعیت
امریکی نشریاتی ادارے نے ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ فاردیس میں نو تعمیر یتیم خانہ امریکی و اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا ہے۔ یہ کمپلیکس حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا اور ایک فلاحی ادارے کے تحت چل رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
بچوں کا نقصان
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 230 بچے شہید جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل
’’جنگ ‘‘ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس جنگ میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں، خصوصاً بچوں کی اموات، پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
علیحدہ رپورٹس
رپورٹس کے مطابق ایران میں اب تک سیکڑوں بچوں کی اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں، سکولوں، رہائشی علاقوں اور طبی مراکز کو بھی نشانہ بنائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔








