مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی ثالثی، چین کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان
چینی وزارت خارجہ کی حمایت
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بات انکے ساتھ ہوگی جنکے پاس طاقت ہے، 17 نشستوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیں: علیمہ خان
پاکستان کی مخلصانہ کوششیں
پیر کے روز بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تائید کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن اشیاء بیچنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، اب Alibaba کے ذریعے اپنی مصنوعات دنیا میں کہیں بھی باآسانی بھیجیں
ثالثی کے عمل میں حمایت
ماؤ نینگ نے کہا کہ ہم صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس ثالثی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں فوری جنگ بندی اور پائیدار قیامِ امن کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔








