مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی ثالثی، چین کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان
چینی وزارت خارجہ کی حمایت
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزارتِ خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے محفوظ پنجاب محفوظ
پاکستان کی مخلصانہ کوششیں
پیر کے روز بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تائید کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ
ثالثی کے عمل میں حمایت
ماؤ نینگ نے کہا کہ ہم صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس ثالثی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں فوری جنگ بندی اور پائیدار قیامِ امن کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔








