عمران خان سے ملاقات کے لئے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی
راولپنڈی کی تازہ ترین خبریں
اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تیاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کے دن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
وکلا کی فہرست
فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری کے نام شامل ہیں۔ مرتضیٰ طوری، علی زمان اور نبیل ستی کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
ملاقات کا دن
پی ٹی آئی کے وکلاء بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کیلئے کل اڈیالہ جیل آئیں گی، جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کیلئے کل جیل آئے گی۔








