مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ کا معاملہ، نسیم شاہ نے معافی مانگ لی
نسیم شاہ کا سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ایک حالیہ پوسٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ یورو کی امداد جاری کردی
مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ
نسیم شاہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی حالیہ پوسٹ ان کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے تھی، جو ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا، "میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہونے والی ہر سرگرمی کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔" نسیم شاہ کے مطابق انہوں نے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اور اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپسٹین فائلز پر سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا بیان سامنے آ گیا
مداحوں سے معذرت
انہوں نے اس پوسٹ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دل سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر نادم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمر قید کاٹنے والے ملزم کو قتل کے مقدمے سے بری کردیا
پی سی بی کی جانب سے جرمانہ
یاد رہے کہ پی سی بی نے نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، جس کے بعد نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر کے یہ وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا ۔
نسیم شاہ کا ٹوئٹ
A recent post from my account was made by my management team and does not reflect my views.
I take full responsibility for my platform and have implemented the necessary changes to ensure this does not happen again.
I sincerely apologise to everyone affected by this misuse of…
— Naseem Shah (@iNaseemShah) March 30, 2026








