ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی پاگل پن سے صرف مسلمان نہیں بلکہ دنیا بھر میں تمام انسان متاثر ہو رہے ہیں، سراج الحق
سراج الحق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی پاگل پن سے صرف مسلمان نہیں بلکہ دنیا بھر کے تمام انسان متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
سری لنکا میں واقعہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ کل سری لنکا میں 4 لیٹر پٹرول ذخیرہ کرنے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا، اس پاگل پن کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کو متحد ہونا پڑے گا۔
امریکہ میں احتجاج
انہوں نے مزید کہا کہ خود امریکہ میں لاکھوں افراد سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔








