بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش بے نقاب
بھارت کا فالس فلیگ آپریشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا تھا ، جسے بے نقاب کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
بے گناہ پاکستانیوں کی ممکنہ استعمال
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر کراس کر گئے انہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز زبردستی استعمال کرے گی جبکہ لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
حملے کے منصوبے کی تفصیلات
مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کے لیے مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کر رہی ہے اور ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناونی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈرامہ بہتر بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
سازش کے مقاصد
ذرائع کے مطابق ان بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے گودی میڈیا اور جے شنکر پاکستان کے مخالف استعمال کرے گا، ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے اور پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچا ڈکیٹ گینگ کے 5 کارندوں نے چھینے گئے 100 جانوروں سمیت سرنڈر کردیا
بین الاقوامی منظر نامہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس اسکیم کو ترتیب دیا ہے جبکہ دنیا بھارت کی ان مکاریوں، جھوٹ اور گھسے پٹے بیانیے سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے، اب اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیئے کی کوئی وقعت نہیں رہی ہے۔
پلوامہ واقعہ کی تحقیقات
ذرائع کے مطابق پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا اور بھارت ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو یہ نہیں بتا سکا کہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے، بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈہ بھی بری طرح ناکام ہوگا۔








