ایران نے امریکہ کی بعض تجاویز پر اتفاق کر لیا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا دعویٰ
ایران اور امریکہ کے درمیان نجی بات چیت
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نجی بات چیت میں ایران نے امریکہ کی بعض تجاویز پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، مولانا فضل الرحمان
جنگ سے متعلق مذاکرات
پریس بریفنگ میں وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہو رہی ہے، ایران جنگ سے متعلق 4 سے 6 ہفتوں کی ٹائم لائن برقرار ہے۔ نجی بات چیت میں ایران نے امریکہ کی بعض تجاویز پر اتفاق کیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ ایران معاہدہ 6 اپریل کی ڈیڈ لائن سے پہلے کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ذاتی طور پر کچھ بتانے اور عوامی لحاظ سے کچھ کہنے میں فرق ہوتا ہے، ایران نے ذاتی طور پر جو کچھ ہم سے کہا ہے اس کو جانچا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے،شیخ رشید
عرب ممالک سے تعاون کی توقع
’’جنگ‘‘ کے مطابق کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ عرب ممالک سے جنگ اخراجات میں مدد کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں، دورۂ چین میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کابینہ حکام بھی جا سکتے ہیں۔ امریکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کا ٹول ٹیکس لینے کی حمایت نہیں کرتا، توقع ہے کہ آئندہ کچھ روز میں آبنائے ہرمز سے 20 ٹینکرز گزریں۔
انسانی وجوہات پر روس کو اجازت
وائٹ ہاؤس ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے انسانی وجوہات پر روس کو آئل ٹینکر کیوبا بھیجنے کی اجازت دی، کیوبا سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔








