پارلیمانی کمیٹی نے آبنائے ہرمز میں گزرنے والی ٹریفک پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے منصوبوں کی منظوری دے دی، ایرانی خبررساں ادارے کا دعویٰ

ایران میں ٹول ٹیکس کا نفاذ

تہران (ویب ڈیسک) پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ایرانی ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بی بی سی نے بتایاکہ ایران میں ایک پارلیمانی کمیٹی نے آبنائے ہرمز میں گزرنے والی ٹریفک پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی اور اسرائیلی جہازوں پر پابندیاں

بی بی سی اردو نے فارس نیوز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ قومی سلامتی کمیشن کے ایک رکن نے اس منصوبے کی منظوری کی تصدیق کی ہے جس کے تحت امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو آبنائے سے گزرنے سے بھی روکا جائے گا۔ ان منصوبوں کے تحت وہ دیگر ممالک بھی پابندی کا سامنا کریں گے جنھوں نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں حصہ لیا ہے۔

نئے ٹول نظام کا اعلان

ادھر اے ایف پی کے مطابق نئے ٹول نظام کا اعلان ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایران اسے عمان کے ساتھ تعاون میں نافذ کرے گا۔ یاد رہے کہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل عام طور پر اس اہم بحری گزرگاہ سے ہوتی ہے جو ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...