لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مبینہ ویڈیو پر سخت کارروائی کا آغاز، 7 دن کے اندر تحریری جواب طلب
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں مبینہ ویڈیو کے معاملے پر محکمہ صحت نے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مریم نواز کے سخت نوٹس کے بعد محکمہ صحت نے ذمہ دار سینئر انتظامی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتیں لگانا حکومت کا کام نہیں، یہ کام بند نہ کیا تو وکلاء سٹرکوں پر ہوںگے: احسن بھون
ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی
محکمہ صحت نے 5 پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں کے خلاف پی ایم ڈی سی کو بھی خط لکھ دیا ہے۔ لیڈی ولنگڈن ویڈیو کیس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹنگ کونسل کو بھی 5 ڈاکٹروں کے خلاف انضباطی کارروائی کے لیے باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو برڈ زون میں آپریشن تیز،ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرنے کا عمل جاری، ڈیڈ لائن مقرر
ویڈیو بنانے والے ڈاکٹروں کی شناخت
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ صحت دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنانے پر ڈاکٹر طیبہ، ڈاکٹر ماہم، ڈاکٹر زینب، ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر عیسیٰ کے خلاف کارروائی کرے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے سابق ایم ایس، سینئر کنسلٹنٹ، سینئر رجسٹرار، سینئر میڈیکل آفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہلو: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، پہاڑی علاقہ ہونے سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا
مختلف عہدوں کے خلاف کارروائی
سابق ایم ایس ڈاکٹر فرح، ایچ او ڈی ڈاکٹر عظمیٰ، سینئر کنسلٹنٹ اینتھٹزیا، ڈاکٹر منیر، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر رُطبہ، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر منزہ، سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر درہ ارم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایم ایس، ایچ او ڈی اور دیگر سینئر ڈاکٹرز فرائض میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب قرار دیکر انتظامی کمزوری، نااہلی اور کنٹرول کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی
سرکاری نوٹس اور جواب دہی
سیکرٹری محکمہ صحت عظمت محمود نے 7 دن کے اندر تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی اور سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہیئرنگ آفیسرز مقرر کر دیے ہیں۔ مقرر کردہ ہیئرنگ آفیسرز نے لیڈی ولنگڈن کیس میں ملوث ڈاکٹر اور سینئر حکام کو 7 دن کے اندر ذاتی طور پر پیش ہونے یا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید نوٹس جاری
ایم ایس اور ایچ او ڈی سمیت سابق ڈبلیو ایم ڈاکٹر اقرا حفیظ، چارج نرس ڈاکٹر اقرازاہد، چارج نرس فوزیہ رشید اور اسٹاف حسیب الرؤف کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔








