بجلی قیمت میں ایک ماہ کے لیے ایک روپیہ 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
بجلی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں ڈپٹی سپیکر کے ساتھ 4 اسمبلی ارکان نے احتجاجاً تیسری منزل سے چھلانگ لگائی
نیپرا کی سماعت
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈ آفس میں سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ فروری میں ریفرنس سے 12.7 زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے۔ اور فروری میں زرعی شعبے کی بجلی کی کھپت 36.1 فیصد کم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صحافی فیضان بنگش کے والد اور خالد رشید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
صنعتی اور ڈومیسٹک کھپت
ہم نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صنعتی شعبے کی بجلی کی کھپت 28.8 فیصد اور ڈومیسٹک کی کھپت 11.3 فیصد بڑھی ہے۔ حکومتی رعایتی پیکج کی وجہ سے صنعتی شعبے کی کھپت 25 فیصد زیادہ رہی۔ اور زرعی شعبے کی بجلی کی کھپت 7 فیصد زیادہ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بینکنگ انڈسٹری کی سطح پر پہلی کامیاب سائبر ڈرل کراچی میں اختتام پذیر
ایندھن کی قیمتیں اور ساہیوال پاور پلانٹ
سی پی پی اے نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں دن میں تین سے چار مرتبہ اوپر نیچے ہوتی ہیں۔ ساہیوال کول پاورپلانٹ کے ریلوے کے ساتھ مسائل ہیں۔ اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ ساہیوال کول پاورپلانٹس کی انوینٹری کم نہ ہو۔ درآمدی کوئلے کی سپلائی چین پر کوئی مسائل نہیں ہیں، جبکہ سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے تمام چیزیں کنٹرول میں ہیں۔
نیپرا کا فیصلہ
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ اور من و عن منظوری سے بجلی صارفین پر 14 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔








