مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے توانائی شعبے پر منفی اثرات، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے توانائی شعبے پر منفی اثرات جاری ہیں اور پاکستان میں اب پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سکول اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ کی نئی ہدایات جاری ، فی میل ٹیچرز پر بھی پابندی لگ گئی
اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 78.28 روپے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد فی کلو کی قیمت 304.12 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حامد میر نے پاکستان میں ڈرون بھیجنے کے بھارتی عزائم بیان کردیے
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اضافے کے بعد 924 روپے مہنگا ہو گیاہے، جس کے بعد اپریل کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مارچ کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2665 روپے تھی، جبکہ فی کلو قیمت 225 روپے مقررر تھی لیکن اس میں اب بڑا اضافہ کیا گیاہے۔
اوگرا کا بیان
اوگرا کا کہناتھا کہ ایل پی جی کی قیمت سعودی آرمکو اور ڈالر ایکسچینج سے منسلک ہے، عالمی حالات کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت میں تقریبا 35 فیصد اضافہ ہو چکاہے۔








