زندگی کبھی ایسے موڑ پر لے آتی ہے کہ چیزیں آپ کے اختیار میں ہوتے ہوئے بھی بے بسی عود کر آتی ہے۔ دل کی بات نہ مان کر دکھ ہوتا ہے

مصنف کی معلومات

مصنف: شہزاد احمد حمید

قسط: 484

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستانی قوم کے لیے فخر جبکہ بھارت کے لیے خوف کی علامت بن گئے ہیں: عظمیٰ بخاری

اکیڈمی کا جھنڈا اور نشان

ساری دنیا میں اکیڈمیز کا اپنا جھنڈا اور نشان (insignia) ان کی شناخت ہوتا ہے۔ بد قسمتی سے، 64 سال سے کسی نے بھی اس طرف دھیان نہ دیا تھا۔ میرے ذہن میں اکیڈمی کے نشان کا ایک آئیڈیا آیا، جو میں نے دوستوں سے شیئر کیا اور ان سے مشورے کے بعد ڈیزائن کو حتمی شکل دی۔ پھر اپنی بھانجی، "رحما خلیل" (یہ عمدہ آرٹسٹ، جس نے فیشن ڈیزائن میں لاہور کے معروف کالج "لاہور فیشن سکول" سے ماسٹرز کیا ہے) سے کہا کہ اس ڈیزائن کو رنگوں سے بھر دے۔ اللہ اسے ہمیشہ خوش رکھے اور بہت سی خوشیاں دے۔ آمین۔

یہ ڈیزائن سیکرٹری بلدیات مسعود چوہدری کو دکھایا گیا تو انہوں نے فوری منظوری دے دی اور ہماری اس کوشش کو خوب سراہا، تے کہا "یہ پہلا موقع ہے کہ 60 سالوں میں ان بنیادی باتوں کی طرف توجہ دی گئی ہے۔" یہ نشان دراصل چڑھتے سورج کی شعاعیں بکھر رہی تھیں اور ان شعاعوں میں 3 الفاظ ابھر رہے ہیں؛ تربیت، علم، کردار، مہارت۔ درمیان میں حکومت پنجاب کا مونوگرام تھا۔ اس میں علم سے مراد وہ علم تھا جو ہم یہاں آنے والوں کو سکھاتے اور بتاتے تھے، کردار سے مراد لوگوں کی خدمت اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کردار کی پختگی، اور مہارت سے مراد مقامی حکومت کے اداروں کے حوالے وہ مہارت مہیا کرنا تھا جس سے یہ اپنے مقامی مسائل حل کرنے کے قابل ہو سکیں۔

اکیڈمی کے جھنڈے کے لئے سبز رنگ پر یہ نشان ٹانک دیا گیا اور اس کے وسیع لان میں 20 فٹ اونچا پول لگوایا گیا۔ یقین کریں، ان چھوٹی تبدیلیوں کے بڑے کمال نتائج برآمد ہوئے اور اکیڈمی grandeur لگ دینے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی برطانیہ میں “مشق کیمبرین پیٹرول” میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات

پہلی بریفنگ

اسی دوران پورے سال کا تربیتی کیلنڈر بھی ترتیب پا چکا تھا، جس میں سال کے 40 ہفتے کے مختلف کیڈرز کے تربیتی پروگرام شامل تھے۔ گلگت بلتستان کے مقامی حکومت کے افسران کی 24 ہفتے کی 3 بیجز میں تربیت بھی اس میں شامل تھی۔ سیکرٹری بلدیات نے اس کی بھی منظوری دے دی۔ سیکرٹری بلدیات کو اکیڈمی کے حالات اور آئندہ کے تربیتی پروگرامز کے حوالے سے پہلی بریفنگ چارج سنبھالنے کے ایک ماہ بعد دی گئی۔ گھنٹہ بھر کی بریفنگ میں انہوں نے ہر پلان کی منظوری دی اور ساتھ ہی نئی بلڈنگ کا نقشہ اگلے 15 دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی

اکیڈمی کے حالات

چیف آرکیٹیکٹ ایک سمجھ دار خاتون تھیں، جنہوں نے نقشہ تیار کیا۔ سیکرٹری بلدیات نے نقشہ چند تجاویز کے ساتھ منظور کر دیا۔ اربن یونٹ کے انچارج ڈاکٹر ثاقب کو اکیڈمی کے وزٹ کی درخواست بھی کر دی گئی۔ اکیڈمی کی بڑی بڑی راہداریوں اور آڈیٹوریم میں قائد اعظم، علامہ اقبال اور سر سید احمد خاں کی دیو ہیکل تصاویر لگوائیں گئیں، جس سے ان راہداریوں کی شکل ہی بدل گئی۔

خالی اسامیوں پر بھرتی خالصتاً اہلیت کی بنیاد پر کی گئی۔ نہ کسی کی پرچی کسی کے کام آئی۔ خالی اسامیاں بھرنے سے ان شعبہ جات میں واضح تبدیلیاں نظر آنے لگیں۔ سرسبز لانز میں زندگی لوٹ آئی۔ باورچی آنے سے کھانے کا معیار بہتر ہوا اور چیف کک وسیم تو کمال کھانا بناتا تھا۔ ان لوگوں کی آمد سے بون فائر اور بار بی کیو کا خیال بھی ذہن میں اتر چکا تھا۔

مالی کی بھرتیوں میں ایک امیدوار کی چپل میں کئی سوراخ تھے اور اس روز وہ کرائے کے 100 روپے کسی سے ادھار لے کر آیا تھا۔ اس میں ایک اچھے مالی کی سبھی خصوصیات تھیں۔ اسے بھرتی کرکے دل کو جو سکون ملا وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ سیکرٹری بلدیات کی نمائندہ سیشن افسر (ون) محترمہ سارہ ایک شاندار خاتون تھیں۔ جتنی خوبصورت، اتنی ہی رحم دل بھی۔

باورچیوں کا امتحان انہوں نے ہی لیا تھا کہ خود بھی وہ عمدہ کک تھیں۔ ڈرائیورز کا امتحان 2 مرحلوں میں تھا، ایک تحریری جس میں روڈز سائین کے بارے میں سوالات تھے اور دوسرا عملی، جس میں گاڑی کو ریورس کرکے مخصوص جگہ پارک کرنا شامل تھا۔ بس ایک بار ریورس گیئر لگا دیا تو پھر اسے disengage نہیں کر سکتے۔ میرے عزیز دوست مشتاق کا بیٹا طلعت اس ٹیسٹ میں فیل ہوا، جس کا مجھے ہمیشہ افسوس رہا۔ خوشی کی بات یہ تھی کہ بہترین ڈرائیورز کا چناؤ ہوا۔ زندگی کبھی ایسے موڑ پر لے آتی ہے کہ چیزیں آپ کے اختیار میں ہوتے ہوئے بھی بے بسی عود کر آتی ہے۔

دل کی بات نہ مان کر دکھ ہوتا ہے، لیکن حق کی بات کا ساتھ یہ بوجھ کم کر دیتا ہے۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے۔ (جملہ حقوق محفوظ ہیں) کسی ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...