ایران کی ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید، معاملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش
ایران کی ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کر دی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترک ہم منصب حکان فیدان کو فون کرکے دشمن کے فالس فلیگ آپریشنز سے خبردار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی حالت مزید بگڑ گئی، دماغ کی سرجری کا امکان
تکنیکی تعاون کی پیشکش
ایرانی وزیر خارجہ نے ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ترکیہ پر میزائل حملے کی جانچ پڑتال کے لیے مکمل تکنیکی تعاون کرنے پر تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جائیداد کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا
امریکی فورسز کے خروج کا ذکر
ایک اور بیان میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کے خلاف ہیں، امریکی فورسز کے خطے سے نکلنے کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارح دشمن نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں، نہ ایرانیوں کا، نہ وہ سکیورٹی دے سکتے ہیں۔ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔
جنگی مجرموں کی دھمکیاں
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگی مجرموں کے ارادے واضح ہیں، وہ دھڑلے اور بے شرمی سے دوا ساز کمپنیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ ان قوتوں نے ایران کو دفاعی صلاحیتوں سے محروم فلسطین سمجھنے کی غلطی کی، اب ایران کی طاقتور مسلح افواج جارحیت کرنے والوں کو سزا دے رہی ہے۔








