مشرق وسطیٰ میں جنگ، دبئی اور ابوظہبی کی سٹاک مارکیٹس میں 120 ارب ڈالر ڈوب گئے
ایران پر امریکی اسرائیلی جنگ کے اثرات
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران پر امریکہ اسرائیل جنگ کی وجہ سے دنیا کی معیشتوں کو بڑے مالیاتی نقصانات کا سامنا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی دبئی اور ابوظہبی سٹاک مارکیٹس میں جنگ کے آغاز سے اب تک 120 ارب ڈالر ڈوب چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ: کمسن کار سوار نے 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان کچل دیئے، 1 جاں بحق، 2 زخمی
تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب، تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث دنیا بھر کے صارفین اور کاروباری اداروں کو 111 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ادھر خام تیل کی سپلائی پر تشویش برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ کا چکوال میں خاتون کے بہیمانہ قتل پر نوٹس، قاتل کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
عالمی منڈی میں قیمتیں
عالمی منڈی میں، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 113 ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 103 ڈالر میں ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔ ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 1 ہزار 900 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایشیائی مارکیٹس کا تجزیہ
کورین کاسپی انڈیکس 4 فیصد سے زائد گرا، جبکہ بھارتی سٹاک ایکسچینج دو فیصد اور جاپانی کی نکئی انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد کی کمی آئی۔








