ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ کے اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکہ میں کھیلے گی، فیفا کے صدر کا ایرانی ٹیم سے ملاقات کے بعد اعلان

ایران کی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ میچز کی معلومات

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ کے اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکہ میں کھیلے گی۔ فیفا کے صدر نے یہ بات ترکی میں ایرانی فٹبال ٹیم، ہیڈکوچ اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سے ملاقات کے بعد خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہی، جہاں ایران کی ٹیم کوسٹا ریکا سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات کا کیس 48 گھنٹے میں حل کرلیا

ورلڈکپ 2026 کی تفصیلات

خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔ ایران کے تمام میچز امریکہ میں شیڈول ہیں اور ایران کو پہلا گروپ میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، پھر 21 جون کو اس کا مقابلہ بیلجیئم اور 27 جون کو مصر سے ہوگا۔ گزشتہ دنوں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا تھا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے باعث اپنے میچز کو میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے مذاکرات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ؛ پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

امریکی صدر کا بیان

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا۔ جبکہ ایران نے اس پر ردعمل میں کہا تھا کہ کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو ورلڈکپ سے باہر نہیں کر سکتا۔ ایران کے اسپورٹس منسٹر نے بھی کھلاڑیوں کو گزشتہ ہفتے مخالف سوچ رکھنے والے ممالک کے سفر سے منع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی الیکشن، ٹرمپ اور ہیرس کی زبان بندی ؟

جیانی انفینٹینو کا واضح پیغام

تاہم آج کی ملاقات کے بعد فیفا صدر نے واضح کیا کہ ایران فیفا ورلڈکپ 2026 کے میچز طے شدہ مقامات یعنی امریکا میں ہی کھیلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں ہوگا، اسی لیے ہم یہاں ہیں، میچز وہیں کھیلے جائیں گے جہاں قرعہ اندازی کے مطابق شیڈول ہیں۔ فیفا صدر نے کہا کہ وہ ایرانی ٹیم اور کوچ سے مل چکے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

سوشل میڈیا پر فیفا صدر کا پیغام

بعد ازاں سوشل میڈیا پوسٹ میں فیفا صدر ایرانی ٹیم اور ہیڈکوچ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ مجھے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سے انطالیہ میں کوسٹا ریکا کے خلاف ان کے دوستانہ میچ سے قبل ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی۔ اس موقع پر مجھے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، ساتھ ہی ایران فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر اور ہیڈ کوچ سے بھی ملاقات ہوئی۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

جیانی انفینٹینو کے مطابق میں نے ٹیم کو ایک بار پھر فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی اور اس بات پر سراہا کہ وہ ایران اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو فخر محسوس کروانے کا باعث بنے ہیں۔ کسی قوم کی نمائندگی کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، میں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے مداحوں کو متاثر کرتے رہیں اور عالمی سطح پر اپنے ملک کے خوابوں کو زندہ رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹبال مشکل ترین حالات میں بھی اتحاد اور امید پیدا کرتا ہے اور فیفا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹیم کی مکمل حمایت جاری رکھے گا کہ وہ ورلڈ کپ کی تیاری کے دوران بہترین حالات میں رہے۔ میں اس بات کا منتظر ہوں کہ وہ دنیا کو انسانیت اور یکجہتی کا مثبت پیغام دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...